شیخ زید ہسپتال کو دو ہفتے کی مہلت

0
115

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین شیخ زید ہسپتال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا ، عدالت نے 2 ہفتوں میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جونیئر کلرک عثمان الیاس کی درخواست پر سماعت کی ،درخواستگزار کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، عدالت نے چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر وقار احمد کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواستگزار کو سال دوہزار گیارہ سے مستقل کرنے اور ترقی دینے کا حکم دیا ، جبکہ چیئرمین شیخ زید ہسپتال نے درخواستگزار کے علاوہ باقی تمام ملازمین کو دوہزار گیارہ سے مستقل کر دیاہے ، درخواستگزار کو امتیازی سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے مستقل نہیں کیا گیا،

وکیل درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت سے رجوع کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے نومبر 2021 میں درخواستگزار کو مستقل کرنے کا حکم دیا جبکہ دو سال گزرنے کے باوجود درخواستگزار کو مستقل نہیں کیا جا رہا،

وکیل درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر وقار احمد کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور چیئرمین شیخ زید ہسپتال کو عدالتی فیصلے کے مطابق درخواستگزار کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے ۔

Leave a reply