شاہ رخ خان نے توبہ کر لی

1
170

دبئی: ( ہاٹ لائن نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ کسی فلم کیلیے کبھی گنجے نہیں ہوں گے۔

شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ’جوان‘ کی پروموشن کیلیے برج خلیفہ میں منعقد ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس سے قبل اپنی زندگی میں کبھی بھی گنجا نہیں ہوا ، پہلی بار فلم ’ جوان‘ کے لیے میں نے سر منڈوایا تھا ۔

شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے کہا کہ میں آپ لوگوں کیلیے گنجا بھی ہوگیا ہوں لہذا اسی کی عزت کیلیے فلم دیکھنےچلے جانا۔ کیا پتا مجھے دوبارہ گنجا دیکھنے کے لیےموقع ملے نہ ملے ، سپر اسٹار نےآئندہ کبھی گنجے نہ ہونے کا اعلان بھی کیا ہے ۔

واضح رہے کہ فلم ’ جوان ‘ 7 ستمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی بنے گی ۔

1 comment

Leave a reply