شاہد آفریدی کا انتہائی جذباتی پیغام وائرل

4
180

لاہور : ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب کراچی میں دھوم دھام سے ہوئی، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہورہی ہیں۔

قومی کرکٹر کی شادی کی تقریب ڈی ایچ اے کے نجی بینکوئٹ میں ہوئی تھی ، جس میں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کے اہلخانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انشا آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی ہے ۔

سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بیٹی کی رخصتی پر انتہائی جذباتی پیغام لکھا ہے ۔ شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ ” آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے ؛ رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے ؛” ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر ؛” امید صبح نو اسے آئی ہےتھامنے ” ۔

4 comments

  1. najlepszy sklep 14 March, 2024 at 15:21 Reply

    Can I just say what a relief to find a person that truly understands what they’re discussing online.

    You definitely know how to bring an issue to light and make
    it important. More people ought to read this and understand this side of your
    story. I was surprised you aren’t more popular given that you surely have
    the gift. I saw similar here: Najlepszy sklep

Leave a reply