ملزم نے جج کو بھری عدالت میں جوتا کیوں مارا ؟

0
180

کراچی:( ہاٹ لائن نیوز) کراچی کی ایک مقامی عدالت میں ملزم نے جوتا جج کی جانب پھینک دیا تاہم خوش قسمتی سے جوتا جج کو نہیں لگا لیکن جج نے ملزم کی اس حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ لاشاری کی عدالت میں پیش کیے گئے ایک ملزم نے جج کو جوتا دے مارا تاہم جج کو جوتا نہیں لگا۔

منشیات کے ملزم نے جج کی جانب جوتا اچھالنے کے بعد کہا ہے کہ اب مجھے سزا دو ، اس پر عدالت نے ملزم کی جانب سے اس اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

بعدازاں عدالت نے ملزم کو چھ ماہ قید کی سزا اور ایک ہزار روپیہ جرمانہ بھی عائد کیا ۔

واضح رہے کہ ملزم کیخلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے ۔

Leave a reply