سندھ میں آپریشن کی تیاریاں مکمل
کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) سندھ میں آپریشن کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ، نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ بڑی کارروائیوں کی تیاری مکمل ہو گئی ہے ۔
حارث نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ میں بڑی کارروائیوں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ آج یا کل آپریشن شروع کیا جائے گا۔
حارث نواز نے کہا ہے کہ کشمور،جیکب آباد ، گھوٹگی، کندھ کوٹ میں آپریشن کی تیاری مکمل ہو چکی ہیں۔ کچے اور پکے میں آپریشن سے سندھ کو امن کا گہوارہ بنا دیا جائے گا۔
نگران وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہم کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کر رہے ،جن کے خلاف کیسز ہیں صرف ان کے خلاف ہی کارروائی کی جائے گی ۔