سردی کی شدت میں کمی

0
205

ہاٹ لائن نیوز : کراچی شہر میں رواں ہفتے ٹھنڈ پڑنے کے بعد سردی کی شدت میں کمی آئے گی۔

موسمیات کے تجزیہ کار نے 25 دسمبر سے شہر میں سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر سے کراچی میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دن کا درجہ حرارت 28 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

موسمیات کے تجزیہ کار نے جنوری 2024 کے آغاز سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسمیات کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے۔

Leave a reply