سبزیوں کو زیادہ عرصہ تک محفوظ رکھنے کا آسان ترین طریقہ

0
140

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پودینہ اور دھنیہ بہت جلد خراب ہوجاتا ہے۔ ان کو زیادہ عرصہ تک محفوظ رکھنے کے لیے سب سے پہلے دھنیے اور پودینے کو صاف کر کے دھو لیں ، دھونے کے بعد ان کو خشک کرلیں ، دھنیے اور پودینے کی ڈنڈیاں علیحدہ کرلیں۔ اب ان دونوں کو الگ الگ پیس کر ان میں تھوڑا سا زیتون کا آئل شامل کر کے انہیں آئس کیوب کی ٹرے میں جما لیں ۔

دھنیہ ، پودینہ اور ہری مرچوں کی چٹنی بنا کر بھی محفوظ کی جا سکتی ہے۔ اس طرح یہ تینوں سبزیاں مہینوں خراب نہیں ہوں گی۔ دھنیے اور پودینے کو خشک کر کے ان کا پاؤڈر تیار کر کے بھی ان کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

Leave a reply