سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات بارے عدالت عالیہ کا دو ٹوک حکم

0
166

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کے بارے میں عدالت عالیہ نے دو ٹوک حکم دے دیا ۔

سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس شاہد بلال حسن نے گریس بائبل تنظیم کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے آئی جی پنجاب کو درخواست گزار کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی جب کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کردی ۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، تحقیقات صاف شفاف کی جارہی ہیں ، درخواست گزار کی درخواست آئی جی پنجاب کے پاس زیر سماعت ہے ۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نجی تنظیم نے سانحہ جڑانوالہ کی صاف شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کروانے کی استدعا کررکھی ہے ۔

Leave a reply