سال 2025: پاکستان اور امریکہ تعلقات میں اہم موڑ، واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ

0
139
سال 2025: پاکستان اور امریکہ تعلقات میں اہم موڑ، واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ

واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اہم تبدیلی کا سال قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں اب پاکستان کو مرکزی اہمیت حاصل ہو گئی ہے اور “انڈیا فرسٹ” دور کا اختتام ہو چکا ہے۔

مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر تصادم نے تعلقات میں تبدیلی کی بنیاد رکھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کی کارکردگی نے امریکی قیادت کو متاثر کیا، اور پاکستانی فوج کے نظم و ضبط اور اسٹریٹجک حکمت عملی کو توقعات سے بہتر قرار دیا گیا۔

امریکی صدر کے نزدیک بھارت کے سیزفائر کے ردعمل نے ناخوشی پیدا کی، جبکہ پاکستان نے ثالثی کی پیشکش کو قبول کیا۔ اس دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی قیادت کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہوئی، اور انہیں “Disciplined Dark Horse” اور “Deliberate Mystery” جیسے القابات سے نوازا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے سیاسی حالات، شخصی آزادیوں پر پابندیاں اور عسکری کارکردگی میں تفاوت نے اس کی علاقائی حیثیت پر اثر ڈالا، جبکہ پاکستان کو دوبارہ ایک سنجیدہ علاقائی قوت کے طور پر دیکھا جانے لگا۔

واشنگٹن میں پاکستانی عسکری قیادت کے لیے غیر معمولی اعزازات اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی رپورٹ میں نمایاں طور پر شامل کی گئی ہیں، جس سے تعلقات کی گہرائی اور اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

Leave a reply