شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

0
27
شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں۔ اس افسوسناک خبر کی اطلاع شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔

اپنے بیان میں شعیب اختر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی شاہد اختر اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد کے H-8 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنیوالی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

شاہد اختر کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ملک بھر سے شعیب اختر کے مداحوں، سابق کرکٹرز اور دیگر افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

Leave a reply