سابق گورنر پر ایک اور بڑی مشکل تیار

0
229

کویت اردو نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں عدالت نے اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سے پولیس کو تفتیش کی اجازت دے دی ۔

عدالت نے دونوں ملزموں سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی ، انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔

پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان سے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے متعلق تفتیش درکار ہے ، تھانہ گلبرگ پولیس نے عدالت میں درخواست دی ہے ۔

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماووں سے کیس میں شامل تفتیش ہونے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے تفتیشی افیسر کی درخواست کو منظور کرلیا ، پولیس افیسر ملزمان کو جیل میں جاکر شامل تفتیش کریگا۔

Leave a reply