سابق وزیر اعلی کی گرفتاری پھر چیلنج

0
141

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پرویز الٰہی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

پرویز الٰہی کی درخواست میں آئی جی پنجاب ، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر کے گرفتاری ڈالی ، نیب نے انکوائری کو بھی انوسٹی گیشن میں غیر قانونی طور پر اپ گریڈ کیا ،نیب نے نہ کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قرار دے ، عدالت پرویز الٰہی کی کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے ۔

Leave a reply