سابق وزیراعظم ضمانت پر رہا
اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ۔
عدالت نے مختصر فیصلے سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی تھی ۔