سابق وزیراعظم تاحیات بادشاہ کیوں بننا چاہتے تھے ؟

3
210

کاغان: ( ہاٹ لائن نیوز) پی ٹی آئی پارلیمنٹرین آج وادی کاغان میں سیاسی پاور شو کرنے جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جب کاغان آیا تو سڑکیں دیکھ کر بہت شرم محسوس ہوئی، سیاح بھی کیا کہتے ہوں گے کس قدر نااہل حکمران ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ساڑھے 3 سال سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وقت ضائع کیا ، انہوں نے اس ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔

پرویز خٹک کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ ذہن میں فرعونیت آ جانے کی وجہ سے تاحیات بادشاہ بننا چاہتے تھے ۔

سابق صوبائی وزیر احمد شاہ نے پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب ملکر پرویز خٹک کے ہاتھ مضبوط کریں گے ۔

3 comments

Leave a reply