سابق اپوزیشن لیڈر ن لیگ میں شامل
لندن: ( ہاٹ لائن نیوز) سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
سابق ایم این اے راجہ ریاض نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔
راجہ ریاض نے سابق وزیر اعظم نواز شریف صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل راجہ ریاض پاکستان پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں بھی رہ چکے ہیں ۔