ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ کئی روز سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 28 پیسے سستا ہوکر 281 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 281 روپے 28 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔