روپیہ مزید تگڑا ہو گیا

1
123

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز)مسلسل تیسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ، پاکستانی روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی ۔

آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 39 پیسے سستا ہو گیا ، جس سے ڈالر 298 روپے اور 50 پیسے کا ہو گیا ہے ۔

اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 96 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد انڈیکس 45 ہزار 604 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔

1 comment

Leave a reply