روبوٹ کےہاتھوں ملازم قتل

0
55

 

ہاٹ لائن نیوز: جنوبی کوریا میں ایک نجی سبزی پیکنگ کمپنی کے لیے کام کرنے والے روبوٹ نے غلطی سے ملازم کو کچل دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی ایک روبوٹکس کمپنی میں کام کرنے والا 40 سالہ ملازم روبوٹ میں تکنیکی خرابی کا جائزہ لے رہا تھا۔

روبوٹ سبزیوں کے ڈبوں کو اٹھا کر چلتی بیلٹ پر لگا رہا تھا لیکن اس نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ ملازم کو روبوٹ کا معائنہ کرنے کے لیے بلایا گیا۔ ملازم نے روبوٹ کے سینسرز کو چیک کرنا شروع کر دیا۔

اسی لمحے روبوٹ حرکت میں آیا اور ملازم کو سبزیوں کا ڈبہ سمجھ کر اٹھا کر بیلٹ پر مارا اور کچل دیا۔ وہاں موجود دیگر ملازمین بمشکل اپنے ساتھی کو روبوٹ کے چنگل سے چھڑانے میں کامیاب ہو سکے۔

ملازم شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی تاہم اس کے چہرے اور سینے پر شدید چوٹیں آنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔

Leave a reply