راولپنڈی: اے ٹی سی نے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا

0
47
راولپنڈی: اے ٹی سی نے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت جج امجد علی شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران شوکت خانم کینسر اسپتال کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے ان کا شناختی کارڈ نمبر اسٹیٹ بینک کو بھجوایا گیا تھا، جس کے بعد ان کے شناختی کارڈ سے منسلک تمام اکاؤنٹس بند کر دیے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شوکت خانم اسپتال یا نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی تھی، اس لیے انہیں ڈی فریز کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پہلے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Leave a reply