دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرنے والا پہلا جوڑا

0
170

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما احمد اور انعم عزیر دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرنیوالا پہلا پاکستانی جوڑا بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ احمد اور انعم نے آج صبح 8 ہزار 163 میٹر بلند دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کو سر کر لیا ہے۔

ٹوئٹ میں جوڑے کو مبارک دی گئی ہے اور لکھا گیاہے کہ احمد اور انعم عزیر پہلا پاکستانی جوڑا ہے جس نے ایک ساتھ 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلند چوٹی کو سر کیا ہے۔

پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے بھی کہاہے کہ احمد اور انعم عزیر آپ دونوں نے کر دکھایا ہے ، یہ واقعی ایک شان دار کامیابی ہے ، شہروز کاشف نے جوڑے کو مبارکباد بھی دی ۔

Leave a reply