دائمی کھانسی کا مستقل علاج

0
142

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈینٹ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ، کالی مرچ کا روازنہ استعمال جسم کی اندرونی سوزش کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو کئی دائمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ ۔

عام طور پر معدے کے مریضوں کے لیے سرخ مرچ کا زیادہ استعمال صحت مند تصور نہیں کیا جاتا ، یہی وجہ ہے کہ اکثر معالج مختلف مریضوں کو سرخ مرچ کی بجائے کالی مرچ کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

دائمی کھانسی سے نجات کے لیے کالی مرچ سے بہتر اور کوئی علاج نہیں۔ اگر آپ کو کھانسی کا بار بار سامنا کرنا پڑتا ہے تو شہد اور کالی مرچ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ کھانسی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایک چائے کے چمچ شہد کو نیم گرم کر کے اس کے اوپر تھوڑی سی کالی مرچ چھڑک کر کھا لیں۔

کھانسی سے نجات حاصل کرنے کا ایک گھریلو اور قدیم طریقہ یہ بھی ہے کہ لیموں کی ٹکڑے پر کالی مرچ چھڑکیں اور اس کو زیادہ وقت کے لیے چوستے رہیں۔

Leave a reply