
چین کی معروف الیکٹرک کار بنانیوالی کمپنی بی وائی ڈی نے ایک نئی بیٹری متعارف کروائی ہے ، جو صرف 5منٹ میں 4سو کلومیٹرتک کی چارجنگ فراہم کرنیکے قابل ہے۔
وانگ چوانفو ،بی وائےڈی کے بانی کا کہنا ہے کہ انکی جدید گاڑیاں ایک میگا واٹ حاصل کرسکیں گی ، جو چارج کے دوران صارفین کی پریشانی کو مکمل طور پر ختم کردیگی۔
پہلی گاڑیاں جو اس تیز چارجنگ ٹکنالوجی سے لیس ہونگی وہ ہان ایل سیڈان اورٹانگ ایل ایس یو وی ہونگی۔ اس میگا واٹ چارجنگ کیساتھ بی وائی ڈی کا کہنا ہے کہ چارجنگ کا وقت اتناہی تیز ہوگا جتنےمیں پٹرول بھراجائیگا۔








