ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آٸی رہنما حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا ۔
حماد اظہر نے ٹرببونل کے فیصلے کے خلاف درخواست داٸر کر دی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر اور ٹریبونل نے حقاٸق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے ، قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود کاغذات مسترد کیے گٸے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور الیکشن لڑنے کی اجازت دے ۔