
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے چودہ سالہ حسنین اختر نیشنل جونیئر اسنوکر چیمپئن بن گئے، فائنل میں پنجاب کے محمد اسلم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر لاہور میں کھیلی گئی انڈر ٹوئنٹی ون سنوکر چیمپئن شپ میں کل سولہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل میں سندھ کے حسنین اختر اور پنجاب کے محمد اسلم مدمقابل ہوئے۔
حسنین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چار فریمز سے جیت حاصل کی ۔ حسنین نے اس سے قبل انڈر سیونٹین ٹائٹل بھی جیتا تھا جس میں انہوں نے پنجاب کے علیم اویس کو شکست دی تھی۔ وہ مختلف عمر گروپوں میں لگاتار دو ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔