حج قرعہ اندازی، ریگولر سکیم میں 63 ہزار سے زائد عازمین کامیاب

0
120

ہاٹ لائن نیوز : وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج قرعہ اندازی کا اعلان کرتے ہوئے ریگولر اسکیم کے 69 ہزار 438 درخواستوں میں سے 63 ہزار 805 خوش نصیبوں کی کامیابی کا اعلان کیا۔

وزارت مذہبی امور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندوں نے زوم اجلاس میں وزیر مذہبی امور کی اجازت سے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے فرائض سرانجام دیئے۔

کراچی پریس کلب میں براہ راست حج قرعہ اندازی کے موقع پر نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ عازمین حج کو حج کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس سال 189,000 سے زائد کوٹہ موصول ہوا ہے جس میں سے 25,000 کوٹہ بیرون ملک مقیم افراد کے لیے سپانسر کیا گیا ہے۔

Leave a reply