جنگ بندی کے بعد پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا اہم بیان

0
107

جنگ بندی کے بعد پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا اہم بیان

ایران اور اسرائیل جنگ بندی کے بعد ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاک پور نے کہا ہے کہ کامیابی اور فتح پر ایران کو اور شہداء کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، انہوں نے امریکی صدر کو خبردار کیا کہا کہ اگر دوبارہ جارحیت کی گئی تو اس مرتبہ جواب پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ قطر امریکا کا اسٹریٹجک اڈہ اور امریکی سینٹرل کمانڈ کا دل سمجھا جاتا ہے اس لیے امریکہ کے مجرمانہ اور شیطانی حملے کے بعد نشانہ بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اسرائیلی حکومت کے تحفظ کے لئے اپنی عوام کی سلامتی اور مفادات کو قربان کر رہے ہیں، اگر ایران کے خلاف دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو ایسا سبق سکھائیں گے کہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a reply