
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت نافذ پابندی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران احتجاجی اجتماعات، دھرنے، ریلیاں اور اسلحے کی کھلے عام نمائش پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں وال چاکنگ اور عوامی سطح پر بڑے اجتماعات بھی منع ہوں گے۔ تاہم سیکیورٹی فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔









