جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

1
166

ریاض : ( ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب کی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے عملہ محفوظ رہا۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان کااس حوالے سے کہنا ہے کہ پیر کی شام رائل سعودی ایئر فورس کا ایک ٹورنیڈو جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ کنگ عبدالعزیز ایئربیس ظہران کے تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران طیارے کوحادثہ پیش آیا ۔

ترجمان وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خوش قسمتی سے حادثے میں طیارے کا تمام عملہ محفوظ رہا ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

1 comment

Leave a reply