جاپان میں ” فیملی رینٹل سروس ” کی ابتداء

جاپان میں ” فیملی رینٹل سروس ” کی ابتداء
ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے جہاں دنیا کو آپس میں جوڑا ہے، وہیں پر انسانوں کے درمیان روابط کو بھی نقصان پہنچا ہے، جاپان میں بننے والی ’فیملی رینٹل سروس‘ نیا تجربہ ہے، جو لوگوں کی تنہائی کو کم کر کے عارضی طور پر جذباتی تسکین فراہم کرے گا، جاپان میں ’فیملی رینٹل سروس‘ کا آغاز ہوا ہے، جہاں پر لوگ اپنے خاندان کے افراد کی بجائے کرایہ پر افراد حاصل کرتے ہیں تاکہ وہ ایک مکمل خاندان کا تجربہ حاصل کریں، اس سروس سے افراد کو ایک ’کرائے کا خاندان‘ ملتا ہے، جو ان کے ساتھ وقت گزارے، عید یا دوسرے مواقع پر ان کے ساتھ ہو، ساتھ بیٹھ کر باتیں کریں تاکہ ان کو اکیلے پن کا احساس نہ ہو۔









