تعلیمی ادارے میں چونکا دینے والا ایک اور واقعہ پیش آ گیا

2
145

دہلی: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارت میں مسلمانوں سے تعصب اور اسکول میں معصوم بچوں کی تذلیل معمول بن گئی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے گاندھی نگر کے اسکول میں ایک اور چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ، جہاں ایک ہندو ٹیچر ہیما گلاٹی نے 9ویں جماعت کے مسلمان طالب علموں پر انتہائی غیر اخلاقی تبصرہ کیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق استاد نے تدریسی عمل کے دوران مسلمان طالب علموں سے کہا کہ ‘تم لوگوں کا خاندان تقسیم کے وقت پاکستان کیوں نہیں چلا گیا؟ بھارت کی آزادی میں تم مسلمانوں کا کوئی کمال نہیں ۔

مسلمان بچوں کے والدین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘اگر اس استاد کو سزا نہ دی گئی تو دوسرے اساتذہ کو بھی یہی کرنے کا حوصلہ ملے گا، ان سے کہا جائے کہ وہ صرف پڑھانے پر توجہ دیں اور ان معاملات پر نہ بولیں جن کے بارے میں ان کو کچھ بھی علم نہیں، والدین نے مطالبہ کیا کہ اس ٹیچر کو اسکول سے ہٹا دیا جائے، اس کو کسی بھی سکول میں نہیں پڑھانا چاہیے’۔

قانون نافذ کرنے والے حکام نے 9ویں جماعت کے طلبا کی شکایات پر مقدمہ درج کر لیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

2 comments

  1. najlepszy sklep 14 March, 2024 at 12:48 Reply

    You actually make it seem so easy with your presentation but I
    find this topic to be actually something that I think I would
    never understand. It seems too complex and very broad for me.
    I’m looking forward for your next post, I’ll try to get
    the hang of it! I saw similar here: Sklep

Leave a reply