سپریم کورٹ کب ایکشن لے گی ؟

0
81

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے پنجاب الیکشن ریویو کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں آئین کی خلاف ورزی ہو گی وہاں سپریم کورٹ ایکشن لے گی۔

صوبہ پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی جب کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نےاس دوران ریمارکس دئیے کہ جہاں آئین کی خلاف ورزی ہو گی سپریم کورٹ ضرور ایکشن لے گی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی، موجودہ صورت حال میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اپنا جواب ابھی عدالت میں ہمارے ساتھ ہی پڑھیں، جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل نے کہا کہ سیکشن 58 ، 57 میں ترامیم کے بعد الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہے ۔

Leave a reply