تعلیمی اداروں میں بچوں کےڈرگ ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ

0
45

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کا منشیات کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور مثبت ٹیسٹ کی رپورٹ صرف والدین کو دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے صدارت سنبھالتے ہی منشیات کے خاتمے کی ہدایات جاری کی تھیں، انہیں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش ہے۔

انہوں نے انسداد منشیات کے لیے بنائی گئی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کہا کہ والدین اور اسکول انتظامیہ تعلیمی اداروں میں بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے جا رہے ہیں۔

بچے سے پوچھا جائیگا کہ اسےمنشیات کس نے سپلائی کی، ڈرگ سپلائی کرنے والے، ڈیلر اور ان کے پشت پناہ۔ گرفتاری ہماری اولین ترجیح ہے۔ ؟

Leave a reply