تاریخی واقعات پر مبنی منفرد نمائش کا آغاز

0
127

ریاض: ( ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ہجرت کے واقعات پر مبنی پہلی منفرد نمائش کا آغاز ہو گیا ہے ، نمائش کو دیکھنے کیلئے سعودی عرب اور دیگر غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے نیشنل میوزیم میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کی ہجرت کے اہم تاریخی واقعات کو مختلف ماڈلز کو تھری ڈی اسکرینوں کی مدد سے اجاگر کیا جائے گا ۔

نمائش میں ہجرت مدینہ کے قدیم راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین مبارک کے پہلے عکس اور نعلین مبارک کے ماڈل کو بھی رکھا گیا ہے، اسکے علاوہ قدیم عربی تہذیب کو بھی اجاگر کیا گیا ہے ، یہ نمائش 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Leave a reply