ہاٹ لائن نیوز : سنئیر اینکر پرسن ذوالفقار راحت کا کہنا ہے کہ ” میری پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ، وہ میرے گزشتہ 30 سال سے دیرینہ دوست ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے اختلاف کی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی نظریاتی کی بنیاد رکھی تھی ، لہذا اس پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد یا پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے بارے سوچ بھی نہیں سکتا ۔
2023 © Copyright Hotline News | Developed by ATRG World