ایل این جی کی قیمت میں اضافہ

0
99

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے ۔

سوئی ناردرن کیلیے ایل این جی کی قیمت میں 0.34 اور سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کیلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.83 ڈالر جبکہ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ایل این جی کی قیمت صرف رواں ماہ کیلیے مقرر کی گئی ہے ، اوگرا کی جانب سے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply