
ایف آئی ایچ ہاکی کپ نیوزی لینڈ کے نام
ایف۔ آئی۔ ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دی ہے، کوالالمپور کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے آغاز میں ہی پاکستان پر دباؤ ڈالے رکھا، پہلے کچھ منٹوں میں نیوزی لینڈ نے 2 مرتبہ گیند پاکستان کے جال تک پہنچائی مگر دونوں گول مسترد کر دیے گئے تھے، نیوزی لینڈ نے پہلے کوارٹر میں 2 دوسرے میں 3 اور چوتھے میں 1 گول اسکور کیا، پاکستان نے پہلا گول تیسرے کوارٹر میں اور دوسرا گول چوتھے کوارٹر میں کیا تھا، فائنل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے اپنا اعزاز برقرار رکھا اور نک ووڈز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔