روس اوریوکرین بحری نقل و حمل کویقینی بنانےپرراضی

روس اوریوکرین بحیرہ اسودمیں بحری نقل و حمل کویقینی بنانےپرراضی ہوگئے۔
وائٹ ہاؤس کیمطابق ، روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کی توانائی کی تنصیبات پرحملہ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے ، یوکرین نے بھی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔
روس یوکرین جنگ کے خاتمےکیلئے کیجانے والی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے ،امریکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ریاستہائے متحدہ نے ریاض مذاکرات میں یوکرین اور روس کیساتھ الگ الگ معاہدےکئےہیں۔









