انجلینا جولی بے گھر یوکرینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں
عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ وہ اور یو این ایچ سی آر بے گھر یوکرینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتے ہیں۔
انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ’ تمام لوگوں کی طرح وہ بھی یوکرین کے لوگوں کے لیے دعا کر رہی ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اس وقت اُن کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ وہ اپنے یو این ایچ سی آر(UNHCR) کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خطے میں بے گھر ہونے والوں اور پناہ گزینوں کے تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں‘۔
اداکارہ نے لکھا کہ’ہم ہلاکتوں اور لوگوں کے اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے گھروں کو چھوڑنے کی اطلاعات پہلے ہی دیکھ چکی ہیں‘۔
اُنہوں نےمزید لکھا کہ’یہ جاننا کہ آگے کیا ہوگا، قبل اَز وقت ہوگا لیکن اس لمحے کی بہت اہمیت ہے‘۔
اپنی پوسٹ کے آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ’یوکرین کے لوگوں اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے لیے صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جا سکتا‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
Wow, amazing blog format! How long have you been blogging for?
you make running a blog glance easy. The whole look of your site is fantastic,
as smartly as the content material! You can see similar: sklep and
here sklep internetowy
You ought to take part in a contest for one of the finest
blogs online. I will recommend this site! I saw similar here: sklep internetowy
and also here: sklep
Howdy! Do you know if they make any plugins to help with SEO?
I’m trying to get my website to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good results.
If you know of any please share. Many thanks! You can read similar text here:
Hitman.agency