اسلامیات اور پاکستان اسٹڈیز کے پرچے سےمتعلق اہم فیصلہ

0
116

ہاٹ لائن نیوز : لاہور بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں اسلامیات اور پاکستان اسٹڈیز کا پیپر 100 نمبر کا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اسلامیات اور پاکستان اسٹڈیز کے نمبروں میں 50، 50 کا اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق 2024-2026 کے سیشن میں پاکستان اور اسلامیات کے نمبر 50 سے بڑھ کر 100 ، 100 ہو جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق اسلامیات کا پرچہ نویں جماعت اور پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ دسویں جماعت میں لیا جائے گا۔لاہور بورڈ نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو اسلامیات اور پاکستان اسٹڈیز کی کتابیں 100 نمبرزکے مطابق چھاپنے کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

Leave a reply