اسحاق ڈار نےمعافی مانگ لی

0
134

ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جعلی الیکشن شیڈول جاری کرنے پر معذرت کر لی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ریٹرننگ افسران (آر او) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر او) سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کل انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کرنے سے قبل اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اسحاق ڈار کا سوشل میڈیا پر بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ابھی انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں غلط ہیں، الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

Leave a reply