اساتذہ کا احتجاج مارننگ کلاسز تک جا پہنچا
کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے آج سے شام کے ساتھ ساتھ صبح کی تمام کلاسز کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا ہے۔
انجمن اساتذہ نے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جامعہ کراچی کے انتظامی بحران کا نوٹس لیا جائے ۔
انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے انتظامی اور مالی مسائل انقلابی اقدامات کے متقاضی ہیں، اساتذہ کی ترقیوں کیلیے سلیکشن بورڈ کا انعقاد کیا جائے اور اساتذہ کی تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافہ انہیں دیا جائے۔
واضح رہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے اساتذہ کیجانب سے صرف ایوننگ کلاسز کا بائیکاٹ جاری تھا لیکن اب یہ احتجاج مارننگ کلاسز تک جاپہنچا ہے۔