آپ کو اب تھانے جانے کی ضرورت نہیں

0
151

پاکپتن: ( ہاٹ لائن نیوز) پنجاب کے شہر پاکپتن میں پولیس نے جائیداد کے تنازع پر اپنے والد پر تشدد کرنے والے بیٹے اور داماد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

واقعہ کے بعد ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے خود بزرگ کے گھر جاکر انہیں انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

بد بخت بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ غلام رسول کی 4 کنال اراضی ہے ، جس کو بیٹا فہد رسول اور بزرگ کی بیٹی اپنے نام کروانا چاہتی تھی۔

والد کے انکار کرنےپر بیٹے نے اپنی بیوی اور سالے کے ساتھ مل کر والد پر تشدد کیا۔ واقعہ کی فوٹیج میں واضح طور پر بیٹے، اسکی بیوی اور سالے کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈی پی او پاکپتن تشدد سے متاثرہ بزرگ سے ملنے کے لیے اس کے گھر پہنچے۔ بزرگ کو گلے سے لگایا اور اس کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی پی او نے بزرگ سے کہا کہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں آپ کو تھانے جانے کی ہرگز ضرورت نہیں، آپ مجھے جب چاہیں کال کر سکتے ہیں، ڈی پی او نے بزرگ کو اپنا موبائل نمبر بھی دے دیا۔

بزرگ کو قانونی رہنمائی اور قانونی مدد کی پیش کش کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا ہے کہ والدین پر تشدد کی نہ تو مذہب میں گنجائش ہے اور نہ ہی قانون میں۔

Leave a reply