آئی ڈراپس سے متعلق ہوشربا انکشاف

3
375

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) ملک بھر کی مارکیٹوں میں غیر معیاری آئی ڈراپس کے اسٹاک کی موجودگی کا ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق مارکیٹ میں غیرمعیاری آئی ڈراپس کا اسٹاک پہنچ چکا ہے۔ مارکیٹ میں کومیسیٹن نامی آئی ڈراپس کا ایک بیج انتہائی غیر معیاری ہے ، جس کا نمبر CYF003 ہے۔

مذکورہ ڈراپ آنکھوں کے بیکٹریل انفیکشن کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ شہری آئی ڈراپس کا بیج خریدتے وقت بیج نمبر ضرور دیکھ لیں ۔

حکومت کی جانب سے غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ کارروائی کی اہم ذمہ داری نیشنل ٹاسک فورس کو دی گئی ہے ۔

3 comments

  1. sklep internetowy 14 March, 2024 at 16:49 Reply

    I’m more than happy to find this great site. I need to to thank you for ones time for this wonderful read!!
    I definitely appreciated every little bit of it and i also have
    you saved to fav to check out new stuff in your website.
    I saw similar here: Sklep online

Leave a reply