
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔
صرافہ مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 58 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 62 روپے اضافے سے 6 ہزار 965 روپے کی ہوگئی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں تیزی رہی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 373 ڈالر تک پہنچ گئی۔
سونے کے نرخ مسلسل بڑھنے کے باعث زیورات خریدنے والے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مہنگے سونے کے باعث خریداری کا رجحان متاثر ہوا ہے اور شہری بڑی حد تک صرف ضروریات کے تحت ہی سونا خرید رہے ہیں۔









