پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا: حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان

0
3
پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا: حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔
حکومتی منظوری کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 333 روپے 01 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر تھی۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر تھی۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 6 اگست کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گیا ہے اور یہ آئندہ نظرِثانی تک برقرار رہیں گی۔

Leave a reply