کیا نورا فتیحی اور یاسین بونو ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتا دی

0
37
کیا نورا فتیحی اور یاسین بونو ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتا دی

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ، ڈانسر اور گلوکارہ نورا فتیحی نے مراکش کے مشہور فٹبالر یاسین بونو کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ عرصے سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ نورا فتیحی اور یاسین بونو کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، تاہم اداکارہ نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں نورا فتیحی نے بتایا کہ وہ یاسین بونو کو ایک اچھا دوست سمجھتی ہیں اور ان کی شخصیت، محنت اور کھیل کے میدان میں کامیابیوں کی بہت قدر کرتی ہیں۔

نورا نے مراکشی گول کیپر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یاسین بونو دنیا کے بہترین گول کیپرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی عاجزی، محنت اور اپنے کھیل پر توجہ انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق وہ یاسین بونو کو کافی عرصے سے جانتی ہیں، جبکہ حالیہ مہینوں میں ان کے درمیان رابطہ مزید بڑھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹبالر سوشل میڈیا کی نمائش سے دور رہتے ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ یاسین بونو سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال اور مراکش کی قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔ 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی شاندار کارکردگی کے دوران ان کے کردار نے انہیں عالمی شہرت دلائی۔

نورا فتیحی کی وضاحت کے بعد دونوں شخصیات کے حوالے سے چلنے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

Leave a reply