ایرانی صدر پزشکیان نے استعفے کی خبروں کو مسترد کر دیا

0
15
ایرانی صدر پزشکیان نے استعفے کی خبروں کو مسترد کر دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے سے استعفے اور قیادت کے اندر اختلافات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے منصب پر برقرار رہیں گے۔

قومی ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر پزشکیان نے کہا کہ حکومت، ملکی اداروں اور مسلح افواج کے درمیان مکمل رابطہ اور تعاون موجود ہے۔

استعفے سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کبھی ایسا فیصلہ کیا تو اس کا اعلان وہ خود کریں گے، تاہم فی الحال وہ ذمہ داریاں جاری رکھتے ہوئے کام کرتے رہیں گے۔

حالیہ دنوں میں ایرانی قیادت میں اختلافات سے متعلق مختلف دعوے سامنے آئے تھے، جن میں صدر کے عہدہ چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ایرانی حکام نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

صدر کے دفتر سے وابستہ حکام کا کہنا ہے کہ ایسی خبریں سیاسی ماحول کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں اور حکومت عوامی مینڈیٹ کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔

Leave a reply