ابوظبی ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ: پاکستان نے دو طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا

0
17
ابوظبی ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ: پاکستان نے دو طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا

ابوظبی میں جاری ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلی بار ماسٹرز کیٹیگری میں شرکت کی اور اپنے ابتدائی ہی ایونٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ سابق ایشین چیمپئن ابو ہریرہ اور محمد عمار نے ماسٹرز ڈیو اور ڈیو شو مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

انڈر 21 ڈیو کیٹیگری میں محمد یوسف اور محمد عمر نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برانز میڈل حاصل کیا۔ دونوں کھلاڑی چیمپئن شپ کے انڈر 21 ڈیو شو مقابلے میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے کامیابی حاصل کرنے والے قومی کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ایتھلیٹس مستقبل میں بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

Leave a reply