تہران دباؤ میں یا نئی حکمت عملی؟ روبیو کا ایران سے متعلق بڑا دعویٰ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی کارروائیوں کے بعد ایران جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سمیت اہم معاملات پر بات چیت کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ آمادہ دکھائی دے رہا ہے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں روبیو نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کی دفاعی صلاحیت کو نقصان پہنچا، جس کے بعد خطے کی صورتحال میں تبدیلی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے دفاعی نظام، میزائل صلاحیت اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، تاہم تہران کے پاس اب بھی میزائل اور ڈرون موجود ہیں اور وہ کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روبیو کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث ایران جوہری پروگرام سے متعلق ممکنہ معاہدے اور آبنائے ہرمز کے معاملات پر مذاکرات میں دلچسپی لے رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اب ایران کے ساتھ بات چیت ایک مضبوط پوزیشن سے کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مذاکرات کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔









