پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں، حالیہ عرصے میں کئی بار ردوبدل

0
9
پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں، حالیہ عرصے میں کئی بار ردوبدل

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 336 روپے 03 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ یہ قیمتیں 3 اگست تک نافذ رہیں گی۔

حکومت نے حالیہ نظرثانی میں پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کمی کی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

20 جولائی کے بعد سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں پیٹرول کی قیمت میں تین مرتبہ کمی اور چھ مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ایک بار قیمت برقرار رکھی گئی۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اس دوران زیادہ تر اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں صرف ایک مرتبہ معمولی کمی کی گئی جبکہ آٹھ مرتبہ قیمت میں اضافہ ہوا۔

Leave a reply